ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس
کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ کرجائے، وزیراعظم انڈین قیادت کی کلاس کے بعد گھر پرتوجہ دیں، کرکٹ ٹیم کوسدھارنے کیلئے پی سی بی کی بھی کلاس لیں، تجزیاتی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 ستمبر 2018 23:54
(جاری ہے)
بھارتی اوپنرز روہت شرما اور شکھر دھون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اوردونوں نے سنچریاں اسکور کیں۔
دونوں بلے بازوں نے شاندار طریقے سے پاکستانی باؤلرز کی گیندوں پرچاروں طرف شارٹ کھیلے۔اس سے قبل بھی گزشتہ میچز کی طرح اس میچ میں بھی پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور 2کیچز بھی ڈراپ کردیے۔گزشتہ میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں کوبھی انڈین فیلڈرز نے کیچ چھوڑ کرموقعے دیے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کوکوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔پاکستان کا افغانستان سے جیتنا یا کسی دوسرے ملک سے جیتنا بھی اہم ہے لیکن جب بات پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچز کی ہوتی ہے توپھر پوری قوم کی نظریں میچ پرلگ جاتی ہیں۔ کیونکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ۔ازلی دشمن صرف دفاعی میدان میں ہی نہیں بلکہ بھارت ہمارا دفاعی میدان کے ساتھ ، معاشی ، اقتصادی ، سماجی اور کھیلوں کے میدان میں بھی ازلی دشمن ہے۔بھارت ہی ہے جس کی حکومتوں نے پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے کرکٹ کے میدانوں کواجاڑنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔جس سے پاکستان کواربوں روپے کا مالی نقصان پہنچا۔ تاہم اللہ اللہ کرکے پاکستانی میدانوں کوایک بار پھر پوری قوم جن میں حکومت ، فورسز کے جوانوں سمیت تمام طبقات نے ملکر کرکٹ کوبحال کیا۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کیلئے ضروری ہے کہ ایشیا ء کپ کے بعد پوری ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔ سب سے پہلے احسان مانی کواپنی اصلاح کرنی چاہیے ، پھر بالترتیب کوچ سے لیکر کپتان اور کھلاڑیوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرناچاہیے۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی کوچاہیے کہ کھلاڑیوں کوکسی بھی مقابلے کیلئے تیار کرتے وقت بالخصوص جب بھارت سے پاکستان کاکرکٹ میچ ہواس کیلئے کھلاڑیوں کی پریکٹس میں ”اعصابی مضبوطی“اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ بھارت کے ساتھ جب بھی پاکستان کھیلتا ہے توپوری ٹیم انڈر پریشر ہوتی ہے ۔ یاد رکھنا چاہیے بھارت کے ساتھ کھلاڑی کی فٹنس اور بلے بازی یا باؤلنگ کے ساتھ سب زیادہ اعصابی تناؤشکست کا باعث بنتا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ اٹھا کردیکھ لیں پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے کبھی کوئی میچ نہیں جیت پائی۔اس کی وجہ کارکردگی سے زیادہ اعصابی تناؤ یا اعصابی جنگ ہے ۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی انڈرپریشر ہوتے ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی کچھ زیادہ ہی پریشر میں کھیلتے ہیں۔ پی سی بی کوچاہیے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کھیل کے ساتھ سب سے زیادہ توجہ اعصابی تناؤ کی مضبوطی پردے۔ یہ قوم کے ٹیکس کا پیسا ہے جوکھلاڑیوں پرخرچ ہوتا ہے ۔قوم کواپنی ٹیم پربڑی توقعات ہوتی ہیں۔وہ بھی ایسے لمحات میں جب بھارتی قیادت پاکستان کیخلاف جنگی زبان استعمال کررہی ہو۔ توپھر 2میچز میں سے کم از کم ایک میچ میں توپاکستانی ٹیم کوبھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، یہ الگ بات ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہار بھی کم ازکم لڑ کر تو ہارا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کوچاہیے جوخود بھی دنیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے توانہیں چاہیے کہ کرکٹ ٹیم کوسدھارنے کیلئے پی سی بی کی بھی تھوڑی سی کلاس لے لیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری