اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریں بغاوت کیس:لاہور ہائی کورٹ کا نوازشریف کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا ..

بغاوت کیس:لاہور ہائی کورٹ کا نوازشریف کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور آئندہ پیشی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے . جسٹس مظاہراکبرنقوی

 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی ‘ نواز شریف کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لئے درخواست پر نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا ہے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت کی.اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ نواز شریف پیش نہ ہوئے.

(خبر جاری ہے)

وکیل نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی عدم پیشی سے متعلق بتایا کہ ان کی اہلیہ کے انتقال کے بعد لوگ افسوس کے لیے آرہے ہیں اس لیے چالیسویں کے بعد کی تاریخ رکھنے کی استدعا ہے.اس موقع پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ مقدمے کو 8 اکتوبر کو سن لیتے ہیں، نواز شریف آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں.

وکیل صفائی نے بتایا کہ نواز شریف آئندہ سماعت پر پیش ہوجائیں گے. وکیل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئندہ عدم پیشی نہیں ہوگی، شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں. جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ ہا ں جی د یکھ رہا ہوں شاہد خاقان عباسی ایک لمبے آدمی ہیں.وکیل نے بتایا کہ سرل المیڈا کی ذمہ داری تھی کہ وہ عدالت پیش ہوں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی دیں سرل المیڈا آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے،عدالت نے صحافی سرل المیڈا کے پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی. عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنزکوسرل المیڈاکی پیشی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے نوازشریف 8 اکتوبرکوذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا.

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں