نواز شریف اور آصف زرداری نے عمران خان کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی تیاری پکڑ لی

نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات میں کیا طے ہوا؟ حامد میر نے اندر کی کہانی بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 13:25

نواز شریف اور آصف زرداری نے عمران خان کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی تیاری پکڑ لی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2018ء) : معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ میری نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ملاقات ہوئی لیکن سیاست کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔اِس وقت نواز شریف کے حلقہ احباب اور مشاورت دینے والوں میں دو طرح کے لوگ شامل ہیں ایک تو خواجہ آصف جیسے،جنھوں نے کبھی عدلیہ اور فوج کے خلاف بیان نہیں دیا۔

اور اس کے ساتھ ہی وہاں پرویز رشید جیسے لوگ بھی موجود تھے جو کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان دیتے تھے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ جب آصف علی زرداری بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف کی رہائش گاہ آ ئے تو اس موقع پر وہاں شہباز شریف،مریم نواز اور بلاول بھٹو بھی موجود تھے۔اس دوران سیاست پر تھوڑی بہت بات چیت کی گئی اور اس کے بعد ان ڈائریکٹ رابطے بھی قائم کیے گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی میں 90 ڈگری کی ایک تبدیلی آئے گی جس کا نواز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں فائد اٹھانے کی کوشش کریں گے۔اس لیے عمران خان کے لیے بہت مشکل وقت شروع ہونے والا ہے۔اگر عمران خان اپنے اتحادیوں کو اپنے ساتھ نہ رکھ سکے تو مشکلات ہوں گی کیونکہ اپوزیشن کے اور حکومت کے درمیان تھوڑے سے ووٹوں کا فرق ہے اور اب پیپلز پارٹی نے اپنی پالیسی بدل لی ہے جس کا عمران خان کو بہت نقصان ہو گا اور نواز شریف اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

جب کہ دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے باہر آنے کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عام انتخابات 2018ء میں ہونے والی ناکامی کا جائزہ لینے، ضمنی انتخاب کی مہم کے لیے حکمت عملی تیار کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں