ایمان مزاری نے اپنی والدہ شیریں مزاری کے پیغامات لیک کر دیے

ایمان مزاری کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ٹویٹر سے غائب ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 13:37

ایمان مزاری نے اپنی والدہ شیریں مزاری کے پیغامات لیک کر دیے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2018ء) : ایمان مزاری نے اپنی والدہ شریں مزاری کے پیغامات لیک کر دیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ٹویٹر پر بہت متحرک رہتی ہیں۔اور وہ ٹویٹر پر اپنی رائے دینے سے بلکل بھی نہیں گھبراتی۔ماضی میں بھی ایمان مزاری نے عدالیہ اور فوج کو لے کر کئی ایسے ٹویٹ کیے جس کے بعد ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایمان مزاری نے ٹویٹ کیا کہ بھارتی آرمی چیف نے پاک فوج کے خلاف بیان دیا تھا جس پر پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا تھا لیکن اس حوالے سے ایمان مزاری نے کہا تھا کہ یہ بہتر ہو گا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے الفاظ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں ، ہم سب پاکستانی فوج کی سیاست میں مداخلت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری سول لیڈر شپ بھارتی بوگس دھمکیوں کا جواب دیں ، ہمیں ضرورت نہیں ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بیان جاری کریں، جو کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں اور یہ افسوس کن ہے۔

اس ٹویٹ کے بعد ایمان مزاری کی والدہ نےا نہیں پیغام بھیج کر جھاڑ پلائی۔تاہم ایمان مزاری پھر بھی باز نہ آئیں اور اپنی والدہ کے پیغامات کا اسکرین شوٹ لے کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔جس میں شریں مزاری کا کہنا تھا کہ تم پاگلوں کی طرح مسلسل فوج کے خلاف بیان دے رہی ہو ،اگر بھارتی آرمی چیف کوئی بیان دیتا ہے تو اس کا جواب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ہی جائے گا ۔

شیریں مزاری نے اپنی بیٹی سے کہا کہ تم ایک بار پھرمیرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہو۔تمہیں پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیان دینا بند کرنے کی ضرورت ہے ۔شریں مزاری نے ایمان مزاری کو کہا کہ تمہاری سمجھ داری ختم ہو گئی ہے اور اس سے تمہاری ساکھ بھی خراب ہو رہی ہے ،یہ سب صرف بے وقوفی اور میرے لیے باعث شرمندگی ہے۔
ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ کو میری آزادی کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

،میں نے یہ پیغام اپنی والدہ کی مرضی کے بغیر شیئر کیا ہے کیونکہ انہیں ایسی مصیبت میں دیکھ کر جس پر ان کا کنٹرول نہیں مجھے دلی دکھ ہو رہا ہے لیکن میں خاموش نہیں رہوں گی کیونکہ یہ بد دیانتی ہو گی ،ہم اختلاف کرتے ہیں اس کو قبول کریں اور اس پر قابو پائیں
واضح رہے ایمان مزاری کے ان ٹویٹس کے بعد ان کا اکاؤنٹ بھی ٹویٹر سے غائب ہو گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں