سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے "سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ" رکھ دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 14:08

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر 2018ء) سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ نےدیا میربھاشا،مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے سپریم کورٹ اینڈ وزیراعظم فنڈ برائے دیامیربھاشا،مہمند ڈیم رکھنے کی منظوری دے دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو ویلکم کرتےہیں۔

جب کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں جو بھی شامل ہونا چاہتا ہے اس کو ویلکم کریں گے،ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں۔وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ڈیم فنڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔وزیراعظم کا اپنا مقام اور شخصیت ہے ان کے شامل ہونے پر اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

عدالت اپنی کوشش اور نگرانی جاری رکھے گی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی ۔

بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے۔میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کیلیے رقم آنی چاہیے کوئی پرسنیلٹی ایشو نہیں ہے،ڈیم فنڈ کا نیا ٹائٹل حکومت نے پی ایم سی جے فنڈ رکھا تھا۔فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بنک نے دی تھی۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے رکھنے پر اعتراض نہیں۔لیکن ڈیم فنڈ کا نام پی ایم سلیش سی جے نہیں بلکہ سپریم کورٹ سلیش پی ایم ہو گا۔ڈیم فنڈ کے نئے نام میں سپریم کورٹ بطور ادارہ جب کہ وزیراعظم بطور شخصیت شامل ہیں۔واضح رہے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بنک نے دائر کی تھی۔آج درخواست پر 4رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے بعد عدالت نے  ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں