(ن) نے چوہدری سرور کے استعفے سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر خواجہ احمد حسان کو امیدوار نامزد کر دیا

پیر 24 ستمبر 2018 14:25

(ن) نے چوہدری سرور کے استعفے سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر خواجہ احمد حسان کو امیدوار نامزد کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چوہدری محمد سرور کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر خواجہ احمد حسان کو امیدوار نامزد کر دیا ۔ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے گزشتہ روز کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں پنجاب کی جنرل نشست کیلئی11امیدوار میدان میں ہیں اور اس کیلئے پولنگ 3اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو مذکورہ نشست کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز واپس لے لئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں