حکومت نے گریڈ 1تا15تک بھرتیوںپر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی

پنجاب پبلک سرو س کمیشن کے ذریعے گریڈ 17میں بھرتیوں پر پابندی نہیں ہو گی

پیر 24 ستمبر 2018 14:25

حکومت نے گریڈ 1تا15تک بھرتیوںپر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 1تا15تک بھرتیوں پر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی ، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے گریڈ 1تا15تک نئی بھرتیوں پر پابندی کی سمری تیار کر لی ہے ۔جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17پر بھرتی پرپابندی نہیں ہو گی ۔حکومت کی جانب سے اس سے قبل گریڈ 1تا16تک بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کو بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں