بھارتی آرمی چیف کی دھمکی،

پنجا ب اسمبلی میں مذمتی قرارد جمع کروا دی گئی پاکستان بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کو جنرل اسمبلی میں اٹھائے ،قرارداد میں مطالبہ

پیر 24 ستمبر 2018 16:35

بھارتی آرمی چیف کی دھمکی،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھارتی آرمی چیف جنرل پین راوت کے بیان پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے انتہائی نا مناسب بیانات سامنے آ رہے ہیں جس سے خطے کے امن کو سبوتاژ ہونے کا خطرہ ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان بھارتی آرمی چیف جنرل پین راوت کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کو جنرل اسمبلی میں اٹھائے کیونکہ بھارت کے جارحانہ لہجے سے لگتا ہے کہ بھارتی حکومت شاید کشمیر کی کنٹرول لائن پر کشیدگی کا دائرہ بڑھانے کے موڈ میں ہے اس لئے دنیا کی توجہ دوسری طرف مبذول کرانے کے لئے چھیڑ خانی شروع کر رہا ہے مذاکرات امن کے لئے بہترین راستہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں امن قائم کیا، کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا پاکستان امن پسند ملک ہے اس سلسلہ میں عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں