بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب کا شدید خطرہ ہے‘علیم خان

متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں‘حکومت اپنی تمام ذمے داریاں پوری کرے گی‘سینئر وزیر پنجاب

پیر 24 ستمبر 2018 16:40

بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب کا شدید خطرہ ہے‘علیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،جس سے بعض اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے تمام محکموں کوممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی تمام ذمے داریاں پوری کرے گی،محکمہ بلدیات ان اضلاع میں اپنے انتظامات مکمل رکھیں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا، جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی اور کئی جگہ سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد دیہات اور کھیت زیر آب آگئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں