پاکستان ایٹمی قوت ہے بھارت سے کسی صورت کمتر نہیں مذاکرات برابری کی سطح پرہی ہو سکتے ہیں‘پرویز ملک

احتساب کو انتقام بنا کر کسی کی سیاست ختم کرنیکی گھناؤنی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی‘خواجہ عمران نذیرکی کارکنوں سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 16:47

پاکستان ایٹمی قوت ہے بھارت سے کسی صورت کمتر نہیں مذاکرات برابری کی سطح پرہی ہو سکتے ہیں‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ احتساب کو انتقام بنا کر کسی کی سیاست ختم کرنے کی گھناؤنی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،سید توصیف شاہ،ربیعہ نصرت رانا احسن شرافت اورجاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ ساری دنیاجانتی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی پاکستان ایٹمی قوت ہے بھارت سے کسی صورت کمتر نہیںمذاکرات برابری کی سطح پرہی ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کے قائل ہیں،میاں نواز شریف کے دور میں مودی خود چل کر یہاں آئے،نواز شریف نے ہمیشہ روایات کی سیاست کی۔

نوازشریف نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے،مخالفت اوراحتجاج بڑا آسان کام ہے، کام کرنا اور نتائج دکھانا اصل کام ہے‘ مشکلات دبانے یا سلانے نہیں بلکہ جگانے کے لیے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔مسلم لیگ( ن) کی شاندار کامیابی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے متفق ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں