نئے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو ادھ موا کر دیا ہے عوام نے پرانے پاکستان کی ہی دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں‘عزیز الرحمن چن

پیر 24 ستمبر 2018 16:49

نئے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو ادھ موا کر دیا ہے عوام نے پرانے پاکستان کی ہی دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں‘عزیز الرحمن چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ نئے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کو ادھ موا کر دیا ہے عوام نے پرانے پاکستان کی ہی دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے خوشنما دعوے انتخابی مہم تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور تھی رہی سہی کسر تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالے ہی پوری کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ڈھنگ ٹپائو پالیسی عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی اور ان کی قوت خرید ختم ہو تی جا رہی ہے حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے مہنگائی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ملکوں میں سو سال سے مروجہ سکے ابھی تک چل رہے ہیں مگر ہمارے ملک میں عملی طور پر دس روپے کا نوٹ بھی بند کرکے سکہ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں