وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کی پالیسی کا کمال

شیخ رشید نے وزارت کے پہلے ہی ماہ میں ریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ کااضافہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 16:23

وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کی پالیسی کا کمال
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2018ء) شیخ رشید نے وزارت کے پہلے ہی ماہ میں ریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ کااضافہ کر دیا۔تبدیلی کے اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی پالیسی کا کمال سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔

وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہ ریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوے کے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جس طرح تیز رفتاری سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اس سے بہت مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔واضح رہے مسلسل چیلنج کی صورت میں ریلوے کو کئی دہائیوں سے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وزیر ریلوے نے حالیہ دنوں میں وازارت کا منصب سنبھالنے کے بعدنیا سلوگن ”آرام حرام ہے “جاری کیا تھا،۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ محکمے کی آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنے کیلئے ‘ریلوے کی قیمتی زمینوں پر کمرشل پلازے بنانا اشد ضروری ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں