پی آئی اے نے 18ائیرہوسٹس پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی

18ائیرہوسٹس پرشراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت کئی سنگین الزامات ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 17:20

پی آئی اے نے 18ائیرہوسٹس پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر 2018ء) شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات کے نتیجے میں پی آئی اے کی 18ائیر ہوسٹس کی بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ان ائیر ہوسٹس پر سمگلنگ،چوری وغیرہ کے الزامات ہیں۔جب کہ پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فریحہ مختار کے کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اور مذکورہ ائیرہوسٹس کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک جن ائیرہوسٹس اور کریو کی ڈیوٹیاں لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کا تعلق پشاور سمیت ملک کے مخلتف شہروں سے ہے۔جب کہ پشاور کے 7کریو کو اسلام آباد میں ڈیوٹیاں جوائن نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے پیپلز یونٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وقاص قمر اپنے سات تھیوں سمیت عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

اور اپنے استعفی مرکزی صدر کو ارسال کر دیے ہیں۔واضح رہے کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی ایئرہوسٹس پہلے بھی جرائم میں ملوث رہی ہیں۔ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گزشتہ جمعرات سے لاپتہ ہے ، پی آئی اے نے مذکورہ ایئرہوسٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سات روز کے اندر اگر رابطہ نہیں کیا گیا تو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان سیدہ فریحہ مختار13 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 کے زریعے لاہور پہنچنا تھا ، فضائی میزبان کے پراسرار لاپتہ ہونے پر پی آئی اےانتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کینیڈا کی پولیس کے پاس بھی اطلاع درج کرادی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کراکر نوکری حاصل کی ، سال2014میں انہیں جعلی ڈگری کے سبب انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔جون7، 2015 لندن سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 میں اسمگلنگ کے الزام میں پکڑی گئی تھیں ، برطانوی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ہیتھرو ائیر پورٹ پر غیر قانونی ،غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد کیے تھے ۔اس موقع پر ایئر ہوسٹس کو لندن میں حراست میں لے کر تفتیش بھی کی گئی تھی جبکہ سال2015 میں انہیں نوکری سے برخواست بھی کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں