الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 17:28

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی
لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے، ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرائی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز رینجرز اور ایف سی کی نگرانی میں چھاپے جا رہے ہیں، 36 حلقوں کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بلوچستان اور سندھ کیلئے 11 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد کیلئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی، خیبرپختونخوا کے حلقوں کیلئے 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،بلوچستان، سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، پنجاب، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جا رہے ہیں، قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کوہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں