(ن) لیگ نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار ناموں کا اعلان کر دیا

احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مرتضی جاوید عباسی اور رانا تنویر حسین نمائندگی کریںگے‘ مریم اورنگزیب

پیر 24 ستمبر 2018 17:31

(ن) لیگ نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار ناموں کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مرتضی جاوید عباسی اور رانا تنویر حسین مجوزہ پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں