وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

سندھ اورکےپی میں تیل وگیس کی تلاش کیلیےخصوصی مراعات دینےکی تجویزپرغور،تیل وگیس ذخائرکی تلاش کیلیےمزیدمراعات کامعاملہ ای سی سی کوبھجوانےکافیصلہ کیا گیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 18:50

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام اباد میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں سندھ اورخیبر پختونخواہ میں تیل وگیس کی تلاش کیلیےخصوصی مراعات دینےکی تجویزپرغورکیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیل وگیس ذخائرکی تلاش کیلیےمزیدمراعات کامعاملہ ای سی سی کوبھجوایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی فیصلے کر رہی اور اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے جہاں کچھ عوامی مقبولیت کے فیصلے کئیے جا رہے ہیں وہیں کچھ مشکل فیصلے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نئی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ جلد ازجلد پاکستان کے وسائل کو بڑھانے پر توجہ دے۔اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام اباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اس اجلاس میں تیل و گیس کی دریافت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔اس اجلاس میں سندھ اورخیبر پختونخواہ میں تیل وگیس کی تلاش کیلیےخصوصی مراعات دینےکی تجویزپرغورکیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیل وگیس ذخائرکی تلاش کیلیےمزیدمراعات کامعاملہ ای سی سی کوبھجوایا جائے گا۔ای سی سی وفاق،صوبوں کی مشاورت سےمراعاتی پالیسی بھجوائےگی۔اس کے علاوہ وفاق اورصوبوں میں قوانین ہم آہنگ کرنےکیلیےٹاسک فورس بنانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں