لاہور ، 2014 دھرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل

پیر 24 ستمبر 2018 19:39

لاہور ، 2014 دھرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 2014 کے دھرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس عاطر محمود شامل ہوں گے۔ بنچ کے رکن جسٹس کاظم رضا شمسی کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فل بنچ تحلیل ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

2014 میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواستیں اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کیں ۔ درخواستوں میں عوامی تحریک، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو پارٹی بنا رکھا ہے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے پیش کی گئیں ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا۔دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں