ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحدہ ہے ، بلدیاتی اداروں پر غیر جمہوری اقدام اٹھایا گیا

تو بھرپور مزاحمت کرینگے‘عابد شیر علی عام انتخابات میں ڈاکہ ڈال کر سلیکشن ہوئی، 25جولائی کو ووٹ کے تقدس کو پامال کیاگیا جو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا پی ٹی آئی کی ملک کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،بھارت کو سبق سکھاناجانتے ہیں لیکن ٹوئٹرپر خارجہ پالیسی نہیں چلتی

پیر 24 ستمبر 2018 20:38

ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحدہ ہے ، بلدیاتی اداروں پر غیر جمہوری اقدام اٹھایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور پارٹی منشور کے تحت ہی ضمنی انتخابات لڑیں گے ،عام انتخابات میں ڈاکہ ڈال کر سلیکشن ہوئی، 25جولائی کو ووٹ کے تقدس کو پامال کیاگیا جو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،پی ٹی آئی کی ملک کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،بھارت کو سبق سکھاناجانتے ہیں لیکن ٹوئٹرپر خارجہ پالیسی نہیں چلتی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف پر لگائے جانے والے تمام الزامات غلط ثابت ہو چکے ہیں ،(ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور ہمارا ٹارگٹ ضمنی انتخابات میں کامیابی ہے جس کے لئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اتنے کمزور نہیں کہ مریم نواز کو مخصوص نشست پر اسمبلی بھیجیںبلکہ ہم انتخابات لڑ کر اسمبلی میں پہنچنے والے لوگ ہیں۔

مریم نواز کے انتخاب بارے فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ڈاکہ ڈال کر سلیکشن ہوئی ،پچیس جولائی کو ووٹ کے تقدس کو پامال کیاگیاجو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہر معاملے پر واویلا مچانے والوں کی اپنی خارجہ پالیسی سامنے ہے،ماضی میں طعنے دینے والے آج خود بھارت سے رابطے میں ہیں ،پی ٹی آئی کی ملک کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،ماضی میں طعنے دینے والے آج خود بھارت سے رابطے میں ہیں ،بھارت کو سبق سکھاناجانتے ہیں لیکن ٹوئٹرپر خارجہ پالیسی نہیں چلتی ،بھارت کے بارے میں جانتے ہیں وہ کتنا طاقتور ہے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے اسد عمر جواب دیں،ان سے پوچھتا ہوں کہ 2 روپے فی یونٹ بجلی اور سستا تیل کہاں گیا،انہیں کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں پر غیر جمہوری اقدام اٹھایا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں