لاہور میں ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ کی پابندی کا پہلادن

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانےپر8 گھنٹوں میں 5 ہزار315 افرادکےچالان کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 20:36

لاہور میں ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ کی پابندی کا پہلادن
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) : لاہور میں ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ کی پابندی کا آج پہلادن تھا۔اس موقع پر بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانےپر8 گھنٹوں میں 5 ہزار315 افرادکےچالان کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں فاضل عدالت کے حکم پر ہیلمٹ کی پابندی کا پہلا روز تھا۔اس موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں افراد دھر لئیے ۔

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانےپر8 گھنٹوں میں 5 ہزار315 افرادکےچالان کئیے گئے۔مال روڈپربغیرہیلمٹ 1276موٹرسائیکل سواروں کوچالان ٹکٹ جاری کئیے گئے۔انارکلی سرکل میں800موٹرسائیکل سواروں کےچالان کئیے گئے۔اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرموٹرسائیکلوں کوبھاری جرمانےکیےگئے۔واضح ہو کہ ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا جبکہ جرمانے کی رقم جمع کروانے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔

مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔گاڑی کے مالک کے علاوہ اگر کوئی اور گاڑی چلا رہا ہو گا تو چالان گاڑی کے مالک کے پتہ پر ہی ارسال کیا جائے گا ۔گاڑی کو فروخت کرنے کی صورت میں دستاویزات کی تبدیلی کے وقت جرمانوں کی ادائیگی لازم ہو گی ۔اسی طرح دوسرے شہروںسے آنے والی گاڑیوں کیلئے بھی نظام لایا گیا ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سی500جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر آج ( پیر) سے تمام موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی بھی لازمی ہو گی ۔چوبیس ستمبر سے بغیر ہیلمٹ کوئی بھی موٹر سائیکل سوار مال روڈ پر نہیں آسکے گا ۔

مال روڈ سے ملحقہ تمام شہرائوں پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائیں جائیں گے ۔مال روڈ پر 32مقامات پر بیریئر لگا کر چیکنگ کی جائے گی ،عدالتی حکم کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر مال روڈ اور پھر ایک ہفتہ بعد تمام ماڈل روٹس پر ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کو ماڈل روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی ایس پی کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

استنبول چوک ، جی پی او چوک اور ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کراسنگ نہیں ہو سکے گی ،گورنر ہائوس اور فیصل چوک پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار گزر نہیں سکیں گے ۔حج ٹرمینل سے پی ایم جی چوک تک کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نہیں گزرے گا ۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں