حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے درخواست

یہاں بادشاہت کا نظام نہیں چل سکتا، جہاں انتظامیہ کام نہیں کرے گی وہاں عدالتیں مداخلت کریں گی، لاہور ہائی کورٹ

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے درخواست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے درخواست پر قرار دیا ہے کہ یہاں بادشاہت کا نظام نہیں چل سکتا، جہاں انتظامیہ کام نہیں کرے گی وہاں عدالتیں مداخلت کریں گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے عدالت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ متعلقہ حکام نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے حمزہ شہباز شریف گھر کے باہر سے رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔ اس پر جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ اس میں شکریہ کہ بات نہیں عدالت شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ درخواست میں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کیخلاف درخواست میں نشاندہی کی گئی ان رکاوٹوں سے دیگر رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود یہ رکاوٹیں ختم نہیں ہوئیں۔ درخواست میں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ختم کرنے کی استدعا کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں