وزیراعظم کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس برائے صحت قائم

صحت کے شعبوں کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک پرائیوٹ ہسپتال کے نمائندوں کو سونپ دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:58

وزیراعظم کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس برائے صحت قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس برائے صحت قائم کر دی گئی ،صحت کے شعبوں کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک پرائیوٹ ہسپتال کے نمائندوں کو سونپ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس برائے صحت قائم کر دی گئی جس میں سرکاری شعبہ صحت کا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نو شیر واں برکو ٹاسک فورس کے سینئر رکن نامزد کر دیا گیا،سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان ، سی ای او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری،چیف میڈیک آفیسر شوکت خانم ڈاکٹر عاصم یوسف ،امریکہ میں مقیم بائیو میڈیکل انجینئر پروفیسر حامد زمان بھی ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے جبکہ آغا خان یونیورسٹی کے سابق ڈاریکٹر فارمیسی لطیف شیخ ،آغا خان یونیورسٹی کیپروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ ،شفاء کالج آف نر سنگ کے ڈین پروفیسر رئیسہ گل ،صدر نرسز ایسوسی ایشن شاہین غنی ، صدر نر سنگ کونسل پروفیسر ڈاکٹر رفت ،ڈائریکٹر نر سنگ شوکت خانم ریھانہ الٰہی اور وفاقی سیکرٹری صحت کو بھی اس تاسک فورس کا ممبر نامزدکیا گیا ہے، صحت کے شعبوں کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک پرائیوٹ ہسپتال کے نمائندوں کو سونپ دی گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں