بھارت کو تگڑا جواب مل گیا

پنجاب اسمبلی میں بھارت پر ہر طرح کی تجارتی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 22:03

بھارت کو تگڑا جواب مل گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :بھارت کو جارحانہ عزائم پر منہ توڑ جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب اسمبلی میں بھارت پر ہر طرح کی تجارتی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی چیف کی جانب سے گیدڑ بھبکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا ایوان بھارت کی مودی سرکار اور اس کے بے لگام بزدل آرمی چیف کے مکروہ عزائم کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ یہ ایوان بذریعہ وفاقی حکومت اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یاد رہے کہ دو روز پہلے بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے۔ پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی فوج اور دہشتگردوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت رہتی ہے۔مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ جوابی اقدامات بھی کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو جلد عسکری سرپرائز دیں گے۔ عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں