ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 25 ستمبر 2018 14:28

ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت ملازمتوں میں امتیازی سلوک، یکساں معاوضے اور خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کے خاتمے کے لئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنونشنز C-100 ، C-111 اور CEDAW کا دستخط کنندہ ہے مگر اس کے برعکس ہمارے قوانین میں خواتین کے ان حقوق کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ضمانت موجود نہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان کنونشنز کی پاسداری کرتے ہوئے قانون سازی کو یقینی بنائے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں