ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پابندی کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں 3 سو گنا تک مصنوعی اضافہ کر دیا گیا،ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیساتھ اس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی میکنزم بنایا جائے، قرارداد میں مطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 15:34

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25ستمبر 2018ء) :مسلم لیگ ن  نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ربیعہ نصرت نے جمع کرائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ لاہور میں موٹرسائیکل سوار کی حفاظت کیلئے ہیلمیٹ کی پابندی خوش آئند ہے۔مانگ میں اضافے کے باعث ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔

پابندی کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں 3 سو گنا تک مصنوعی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیساتھ  ہیلمٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی میکنزم بنایا جائے۔واضح رہے لاہور میں ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ کی پابندی کا کل پہلادن تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں افراد دھر لئیے ۔

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانےپر8 گھنٹوں میں 5 ہزار315 افرادکےچالان کئیے گئے۔مال روڈپربغیرہیلمٹ 1276موٹرسائیکل سواروں کوچالان ٹکٹ جاری کئیے گئے۔انارکلی سرکل میں800موٹرسائیکل سواروں کےچالان کئیے گئے۔اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرموٹرسائیکلوں کوبھاری جرمانےکیےگئے۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔

ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا جبکہ جرمانے کی رقم جمع کروانے کے لیے نیشنل بینک آفپاکستان کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔تاہم اس تمام صورتحال میں شہری ہیلمٹ مہنگا ہونے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں