پنجاب حکومت کا عالمی بینک سے قرض لیکر سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار

70کروڑ کی رقم سے سیاحتی مقامات کی تزئین وآرائش ،سہولیات میں بھی بہتری لائی جائے گی

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

پنجاب حکومت کا عالمی بینک سے قرض لیکر سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے قرض لیکر سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ تیار کر لیاجس کا باقاعدہ آغاز 13اکتوبر سے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے لئے عالمی بینک 70کروڑ روپے کی رقم بطور قرض پنجاب حکومت کو دے گا جس سے سیاحت کے مقامات میں بہتری وتزئین وآرائش کی جائے گی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سیاحت کے فروغ کیلئے لایا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،سیاحت کے اداروںکی استعداکار اور کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی ،غیر ملکی سیاحوں کیلئے سیاحت اور سہولیات میں بھی بہتری لائی جائے گی ،پنجاب بھر میں 13اکتوبر سے باقاعدہ اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں