حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے ‘عزیز الرحمن چن

اگراضافہ کیا گیا تو حکومت شدید احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے ‘عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے بجلی کے نرخوں ممکنہ اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے منی بجٹ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے حکومت کی طرف سے چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ سے دوگنا نرخ بڑھا دیئے ہیں جن کا سارا بوجھ صارف پر پڑ گیا ہے اب اگر بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا تو یہ غریب مکائو اقدام ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ان ظالمانہ اقدام پر چپ نہیں رہے گی اگر بجلی کے نرخوں اضافہ کیا گیا تو حکومت شدید احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں