صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس پنجاب کا دورہ ،غیر تسلی بخش کارکردگی پر اظہار ناراضگی

منگل 25 ستمبر 2018 17:09

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس پنجاب کا دورہ ،غیر تسلی بخش کارکردگی پر اظہار ناراضگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس پنجاب کا دورہ کیااورصوبائی وزیر کوگورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے امور اور ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ 15دن کے اندر پرنٹنگ پریس کے معاملات کو درست کر لیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قومی وسائل سے چلنے والے اس منصوبے کو سفید ہاتھی نہیں بننے دے گی۔اس منصوبے کوہر لحاظ سے قابل عمل اور فائدہ مند بنانا ہے۔اس مقصد کے لئے آئندہ پندرہ روز میں جامع سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔مجھے نتائج چاہیے،جو کام کرے گا وہی ہماری آنکھ کا تارا ہو گا۔کنٹرل پرنٹنگ پریس اور دیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں