شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے مطالبے پر مبنی سمیت 4قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، ملک میں آن لائن مارکیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے ‘قرار دادوں میں مطالبہ دارالامان میں خواتین سے جسم فروشی کرائے جانے کا انکشاف انتہائی تشویشناک ہے ، شرمناک فعل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے
منگل 25 ستمبر 2018 18:09
(جاری ہے)
ان کے اس بیان پر بھارتی میڈیا کو پاکستان اور پاکستان کی فوج کے خلاف زہر اگلنے کا موقع مل گیا ہے، شاہد خاقان عباسی کے بیان پر پاکستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک دشمن بیان دینے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے اور پاکستان میں کسی بھی عہدہ کے لئے تاحیات ناہل قرار دیا جائے۔
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت ملازمتوں میں امتیازی سلوک، یکساں معاوضے اور خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کے خاتمے کے لئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنونشنز C-100 ، C-111 اور CEDAW کا دستخط کنندہ ہے مگر اس کے برعکس ہمارے قوانین میں خواتین کے ان حقوق کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ضمانت موجود نہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان کنونشنز کی پاسداری کرتے ہوئے قانون سازی کو یقینی بنائے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے دارالامان میں خواتین سے جسم فروشی کرائے جانے کے انکشاف پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ دارالامان میں بے سہارا خواتین کو جنسی فعل کیلئے مجبور کرنا انتہائی تشویش کا باعث ہے جو کہ اسلامی معاشرے میں بھی تشویش کا باعث ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتا ہے دارالامان میں خواتین کی عزت کی پامالی کا نوٹس لیا جائے اور جو سرکاری افسران اور ملازمین سے شرمناک فعل میں ملوث ہیں ان کیخلاف سکت سے سخت کاروائی میں لائی جائے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منیب سلطان چیمہ کی جانب سے ملک بھر میں آن لائن مارکیٹنگ کاسلسلہ شروع کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آن لائن مارکیٹنگ کاسلسلہ شروع کیا جائے،آن لائن مارکیٹ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جیسا کہ بھارت میں انفونس جیسی آن لائن کمپنیاں موجود ییں۔جن کی مالیت پاکستان کی سالانہ برآمدات سے بھی زیادہ ہیں۔بھارت کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی میں 80 ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔اسی طرح ایمزون آن لائن بک سٹور میں 5 لاکھ 66 ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں آئی ٹی صنعت کو پھیلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اس صنعت کے فروغ سے صرف دس آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کے سارے غیر ملکی قرضے اتارنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فواد چوہدری کو 9 مئی کے واقعات میں شامل تفشیش کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
ریلوے انتظامیہ کی ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن کے سٹاپ میں3 ماہ کی توسیع
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ
کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد