وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ٹریفک پولیس کو شہر میں ٹریفک کی روانی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ٹریفک پولیس کو شہر میں ٹریفک کی روانی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹریفک پولیس کو شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک حکام خود موقع پر جا کر ٹریفک رواںدواں رکھنے کیلئے مربوط انداز میں اقدامات کریں اور بعض علاقوں میںٹریفک جام ہونے سے عوام کی دقت کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنا ٹریفک حکام کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں