حکومت بزنس کمیونٹی کو عزت دے گی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی‘چوہدری محمد سرور
ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جا رہا ہے اور دریاؤں ، نہروں کے کناروں پرفش فارم تیار کئے جائیں گے فش فارم تیارکرنے سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور شہروں پر آبادی کا بوجھ بھی کم ہو گا‘گورنر پنجاب کی آپٹما کے وفد سے گفتگو
منگل 25 ستمبر 2018 18:55
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اجتماعی کوششوں سے وابستہ ہے بالخصوص بزنس کمیونٹی جن کے ہاتھ میں معیشت کا پہیہ رواں ہے اس ضمن میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار نمایاں ہے وہ نہ صرف ملک میں روزگار کے موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ملکی مصنوعات کو ایکسپورٹ اور ٹیکس ادا کر کے ملک کی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بزنس کمیونٹی کو عزت دے گی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے برآمدی صنعت کے لئے گیس کے یکساں نرخ مقرر کر کے انقلابی قدم اٹھایا ہے جس سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود بزنس کمیونٹی اپنے ملک کی محبت میں کام کر رہے ہیں جو خوش آئند اًمر ہے ۔چوہدری سرور نے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جا رہا ہے اور دریاؤں ، نہروں کے کناروں پرفش فارم تیار کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فش فارم تیارکرنے سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور شہروں پر آبادی کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش شہریوں کو صاف پانی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں تقریباً 11 لاکھ لوگ گندہ پانی پینے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے وہ بیرون ملک مخیر حضرات کے پاس جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پنجاب کی یونیورسٹیوں ، کالجز اور سکولوں میں صاف پانی کے پلانٹس لگائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو کہا کہ وہ اپنی ملوں میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائیں تاکہ مزدوروں کو صاف پانی کی سہولت دستیاب ہو ۔ آپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے چوہدری محمد سرور کو دوبارہ گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدسرور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کا اداراک بھی رکھتے ہیں اور انہیں حل کرانے میں ان کا کردار مثبت رہا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خدمات کو سراہا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے‘ جے یو آئی
سودی نظام اور سودی قرضے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ متحدہ علما کونسل
سپریم کورٹ ضمنی انتخابات میں دھاند لی کا نو ٹس لے‘فرخ جاوید مون
بانی پی ٹی آئی محض اقتدار کے لئے سب کو بلیک میل کرتے ہیں ‘ رانا جمیل منج
(ن) لیگ کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے‘ملک افضل کھوکھر ..
پنجاب میں26 ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
لاہور میں مقامی تعطیل ، عمارہ اطہر کی شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری