تحریک انصاف سابقہ حکومت کا رونا دھونا چھوڑ کر اپنی کارکردگی دکھائے اور عوام کو ڈلیور کرے ‘ آفتاب شیرپائو
صوبوں کے درمیان کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے نہیں،جس منصوبے پر یکسوئی ہے اسے شروع کیا جائے ،سب کو فیڈریشن کو بچانا ہے نواز شریف کی رہائی ڈیل کا نتیجہ نہیں ،پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے ،جو بھی باہر ہیں انہیں ملک میں آکر مقدمات کاسامنا کرنا چاہیے کراچی سے پشاور تک سب متفق ہیں انتخابات میں آر ٹی ایس سے نتائج بدلے گئے ،تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے حق میں ہیں پارلیمنٹ کو بھارت کی دھمکی پر متفقہ لائحہ عمل بنانا چاہیے ‘ چیئرمین قومی وطن پارٹی کی نواز شریف سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 25 ستمبر 2018 19:12
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے گورنر ہائوسز اوروزیر اعلی ہائوسز کھولنے اور بند کرنے پر لگی ہوئی ہے،ان کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے اور صرف کمیٹیاں بنا رہے ہیں،وزیر خزانہ اسد عمر نے مالیاتی بل میں جو ترامیم پیش کیں وہ اِدھر کی ہیں اور نہ ہی ادھر کی ہیں ۔
ایسا لگتا ہے ان کی کوئی حکمت عملی نہیں ،اصل ایشو کو ترجیحات دیں جس میں امن و امان اور خارجہ پالیسی پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوںنے ملک کو درپیش مسائل کی وجہ سابقہ حکومت کو قرار دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہی وہ اسی طرح الزام تراشی کرتی ہے اور سب کچھ سابقہ حکومت پر ڈال دیتی ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی کارکردگی دکھائے، یہ اعدادوشمار لے کر آئیں جس طرح شہباز شریف سامنے لے کر آئے ہیں ۔ حکومت کو سابقہ حکومت کا رونا دھونا چھوڑ کر کارکردگی دکھانی چاہیے اور عوام کو ڈلیور کرنا چاہیے ۔ پی ٹی آئی بتائے اس نے خیبرپختوانخواہ میں پانچ سال حکومت کی ہے وہاں انہوںنے کیا کارکردگی دکھائی ۔آفتاب شیر پائو نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس منصوبے پر صوبوںمیں اتفاق رائے نہیں ،ہم چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں لیکن سب کو فیڈریشن کو بچانا ہے۔ایسا منصوبہ شروع کیا جائے جس پر سب کی یکسوئی ہے ۔ دیا میر بھاشا ڈیم او رمہمند ڈیم کاآپشن موجود ہے او رمہمند ڈیم کے لئے ہم تگ و دو بھی کر تے رہے ہیں۔انہوںنے پرویز مشرف کے خلاف کیسز کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ چل رہا ہے اور ایک مرتبہ جو کیس چلے اسے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔ مشرف سمیت جو بھی باہر ہیں انہیں واپس آنا چاہیے اور مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی سے پشاور تک سب متفق ہیں انتخابات میں آر ٹی ایس سے نتائج بدلے گئے ۔ہماری جماعت تحقیقات کیلئے کمیٹی نہیں بلکہ پارلیمانی کمیشن کے حق میں ہیں اور اس کے ٹی او آرز کو بھی واضح کرنا چاہیے ۔ انہوں نے نواز شریف کے مقدمات کے حوالے سے کہا کہ انصاف کے تقاضے ہیں کہ برابری کی بنیاد پر سلوک ہونا چاہیے اور انصاف ہوتا بھی نظر آنا چاہیے ۔نواز شریف کی رہائی کو ڈیل کانتیجہ قرار دینا صرف باتیں ہیں ،اگر ایسا ہوتا تو نواز شریف نے جیل میں تین ماہ کیوں گزارے ،جو یہ باتیں کر رہے ہیں اگر ان کے پاس شواہد ہیں تو دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بھارت کی دھمکی پر متفقہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے تاکہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہو ۔نوازشریف کو تجویز دی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پربلاکر بھارتی جارجیت کی دھمکی پر متفقہ لائحہ عمل طے کیاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سی پیک منصوبے میں تیسری پارٹی کے طورپرآئے تو کوئی اعتراض نہیں لیکن پارلیمنٹ میں بات چیت ہونی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی