عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنے ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ہے جس کی تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کرینگے ‘اعجاز چوہدری

منگل 25 ستمبر 2018 22:46

عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنے ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ہے جس کی تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کرینگے ‘اعجاز چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنے ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ہے جس کی تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کریںگے اور پاکستانی عوام کو ان کی منزلوں تک پہنچائیں گے ،تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملے گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کے لیے خوش نصیبی ہے ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی پاکستان کے پاسپورٹ کی عزٹ بحال ہو گی عوام نے چور لٹیروں سے نجات حاصل کر کے اپنی نسلوں کو محفوظ کر لیا ہے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے عمران خان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اترے گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں