قطر کی پاکستان کو 1لاکھ نوکریاں دینے کی پیشکش

قطری وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایک لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو ملازمت دینے کی پیشکش کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 ستمبر 2018 11:40

قطر کی پاکستان کو 1لاکھ نوکریاں دینے کی پیشکش
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) قطر نے پاکستان کو 1 لاکھ نوکریاں دینے کی پیشکش کر دی۔ قطری وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایک لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو ملازمت دینے کی پیشکش کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے نیو یارک میں موجود ہیں۔

اس دوران ان کی اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمٰن نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں وزراء خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

قطری وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کو اہم پیشکش بھی کی۔

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خارجہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ورکرز کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔

ان کا کویتی نائب وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس کے علاوہ بھی کئی ممالک کے وزراء خارجہ سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ بہت اہم ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں