مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا‘ پرویز ملک

منی بجٹ سے ثابت ہوا کہ بجٹ بنانیوالوں کا کوئی معاشی وژن اور نہ ہی پلان ان کے پاس ہے‘ خواجہ عمران نذیر

بدھ 26 ستمبر 2018 16:49

مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا‘ پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا،انشاء اللہ اسی جذبے سے اب پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قوم اور ملک کے مفادات کے تحفظ کے لئے بھی بھرپور محنت، جذبے اور دیانتداری سے کام کریں گے،منی بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بنانے والوں کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان یا پالیسی ہی ان کے پاس ہے جس سے ملک وقوم کے دکھوں کا علاج ممکن ہوتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسید توصیف شاہ ارکان اسمبلی میاںمرغوب احمد، چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور، جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی عوام کے لئے اللہ کے فضل و کرم سے ایک تحفہ،ایک گیم چینجر ہے،اس کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی ہوئی ہے اس خطہ کی خوشحالی ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اس لئے سی پیک کو منجمند یا رول بیک کرنا ملک کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ اس پراجیکٹ سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور صنعتی و زرعی ترقی ممکن ہوگی۔ ہمیں کفران نعمت نہیں کرنا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں