طاہرالقادری کا لاہو ر ہا ئیکو رٹ کے فیصلے کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کر نے کا اعلا ن

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کیسے ہوگا۔ طاہرالقادری

بدھ 26 ستمبر 2018 17:37

طاہرالقادری کا لاہو ر ہا ئیکو رٹ کے فیصلے کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کر نے کا اعلا ن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لا ہو ر ہا ئیکو رٹ کے فیصلے کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کر نے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کیسے ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جا نب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادران سمیت 12 شخصیات کی طلبی کی منہاج القرآن کی درخواست مسترد ہو نے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے ، اس کیس میں ملازموں کو طلب کیا گیا مالکان کو نہیں۔

انہو ں نے کہا کہ کیا 17 جون 2014 کے دن انسان نہیں چیونٹیوں کو مارا گیا تھا اور پولیس کی دہشتگردی میڈیا کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھی تھی۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کے تقاضے کس طرح پورے ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں