چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

بدھ 26 ستمبر 2018 18:00

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کیخلاف  لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب کے بنک سے زرعی قرضہ لیا وہ واپس کردیا ہے۔ بنک کی آخری قسط جمع کروائی لیکن اس کو ایڈجسٹ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سکیورٹی کیلئے دیئے گیے کاغزات واپس کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی احکامات کے باجود نیب کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ 3 مرتبہ عدالتی آڈر کے متعلق نیب کوآگاہ کیا لیکن وہ بہرے ہوچکے ہیں۔ نیب کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں