سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر فوکل پرسن کو اورنج لائن منصوبے کی دستاویزات نہ مل سکیں

صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی اینڈ ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ ایک مراسلہ ارسال کر دیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر فوکل پرسن کو اورنج لائن منصوبے کی دستاویزات نہ مل سکیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے معاملات کو دیکھنے کیلئے مقرر کئے گئے فوکل پرسن سبطین فضل علی کو منصوبے کے حوالے سے تاحال کوئی دستیاویزات فراہم نہیں کی جا سکیں اس صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی اینڈ ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے ماس ٹرانسرٹ اتھارٹی نیسپاک سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکہ جات مالی معاملات سے متعلق دستاویزات طلب کی تھیں لیکن مذکورہ محکموں کے درمیان باہمی اختلافات کی وجہ سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو کوئی دستاویزات فراہم نہ کی گئیں جبکہ مذکورہ محکمے منصوبے سے متعلق کاغذات فراہم کرنے سے انکاری ہیں مراسلے میں انکار کیا گیا ہے اگر مذکورہ دستاویزات مقررہ تاریخ کو فراہم نہ کی جاسکیں تو سپریم کورٹ کارروائی کر سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں