سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کیخلاف مہم جاری

بدھ 26 ستمبر 2018 18:07

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کیخلاف مہم جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کیخلاف مہم جاری ہے گزشتہ روز اس مہم کا تیسرا دن تھا جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے مال روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دڈو روز کے دورمیان مجموعی طور پر بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کیخلاف بائیس ہزار چالان کئے جن میں سے پانچ ہزار چالان مال روڈپر کئے گئے مہم کے پہلے روز لاہور ٹریفک پولیس نے مجموعی طور ر دس ہزار چالان کئے جبکہ دوسرے روز کئے چالان کی تعداد بارہ ہزار ہے اس حوالے سے سی ٹی او لیاقت ملک کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر کے روز سے شہر کی تمام ماڈل سڑکوں پر بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی اور اسے موٹر سائیکل ویگنوں کیخلاف شہرکی ماڈل ٹائون پر کارروائی عمل میں لائی جاگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں