کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں شروع

بدھ 26 ستمبر 2018 18:16

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر جو چند روز قبل اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر لاہور آئے تھے کو علاج و معالجے کے سلسلے میں بیرون ملک بھیجنے پر سوچ و بچار شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جو معدے اور دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جنہیں ملک سے باہر منتقل کرنے کے بعد ان کا آپریشن ممکن ہو سکے گا یہ بھی بتایاگیاہے کہ کیپٹن (ر)صفدر مریم نواز نے اپنے شوہر کے علاج و معالجے کیلئے ملک سے باہر بھجوانے کے سلسلے میں وکلاء کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کیلئے ان کے وکلاء جلد ہی عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں