سابق وزیر اعظم نوااز شریف کی خاموشی کا راز کھل گیا

سابق وزیر اعظم کے نہ بولنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے علاوہ یہ بھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں کرے اور پھر وہ اسکو بنیاد بنا کر عوام میں نکلیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 26 ستمبر 2018 19:47

سابق وزیر اعظم نوااز شریف کی خاموشی کا راز کھل گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26ستمبر2018ء) :سابق وزیر اعظم نوااز شریف کی خاموشی کے راز سے پردہ اٹھ گیا۔معروف صحافی حبیب اکرم کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم کے نہ بولنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے علاوہ یہ بھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں کرے اور پھر وہ اسکو بنیاد بنا کر عوام میں نکلیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ سے زائد گزر چکا ہے اور نواز شریف تاحال خاموش ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بن رہے۔

اس پر بہت سے سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی خاموشی کی باز گشت سنائی دے رہی تھی۔تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پر اسرار خاموشی کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔معروف صحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے نہ بولنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے علاوہ یہ بھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں کرے اور پھر وہ اسکو بنیاد بنا کر عوام میں نکلیں۔

(جاری ہے)

وہ نجی ٹی میں حالات حاضرہ پر بحث کر رہے تھے ۔اس موقع پر حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ ابھی سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کے سوگ میں ہیں اور اس لئیے وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال سیاسی سرگرمیوں سے دور رہا جائے۔دوسرا نواز شریف صاحب اور انکے ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا ،اس لئیے جب دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز بنیں گے تو ممکن ہے کہ نواز شریف سیاسی حوالے سے فعال ہو جائیں ۔

حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ باقی اپوزیشن جماعتوں کی طرح مسلم لیگ ن بھی چاہتی ہے کہ حکومت کچھ وقت گزار لے اور غلطیاں کر لے جس کے بعد اسے آڑے ہاتھوں لیا جائے۔حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت جس رفتار سے غلطیاں کررہی ہے اس سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم جب سیاسی طور پر فعال ہوں گے تو کھل کر بولیں گے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا معطل کئیے جانے کے بعد رہا ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں