ایجوکیشن سیکٹر میں جدید اصلاحات کے ذریعے مثبت تبدیلیاں لائیں گے، مراد راس

بدھ 26 ستمبر 2018 20:20

ایجوکیشن سیکٹر میں جدید اصلاحات کے ذریعے مثبت تبدیلیاں لائیں گے، مراد راس
لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سیکٹر میں جدید اصلاحات کے ذریعے مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی، سکولوں میں کھیلوں سمیت صحتمند سرگرمیوں کی بحالی پر کام جاری ہے، جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے بہتر بنائیں گے، انہوں نے یہ بات نیو منسٹر بلاک آفس میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی، صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی نسبت بہتر تنخواہیں اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ کے کامیاب تعلیمی کیریئر میں اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے اساتذہ ریئل چینچ میکرز اور ہماراقیمتی اثاثہ ہیں، ہمیں اساتذہ کی عزت بحال کرنا ہے، صوبائی وزیر مراد راس نے دو مختلف بورڈز تشکیل دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ ایک بورڈ فنانشل معاملات کو دیکھے گا جبکہ دوسرا بورڈ ایجوکیشنل ایکسپرٹ پر مشتمل ہو گا جو ایجوکیشنل ریفامز پر کام کریگا، انہوں نے سکول کونسلز کے قیام کا بھی اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ یہ کونسلیں متعلقہ سکول کے مسائل حل کریں گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کے معاملات نمٹانے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اس کیساتھ موثر کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے ایک ویب پورٹل ، ٹیلی فون لائن اور ای میل مختص کئے جائیں گے اور اس کمپلینٹ سیل میں درج ہونے والی شکایات کے حل کیلئے مانیٹرنگ کا سسٹم بھی وضع کیا جائیگا تا کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق والدین کے تحفظات اور شکایات کو حل کیا جا سکے، انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری اتھارٹی میں محکمہ سکولز ایجوکیشن بچوں کے والدین اور پرائیویٹ سکولوں کے نمائندے شامل ہوں گے جن کی باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں