ماضی میں سیاحت کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا، نئے پاکستان میں سیاحت کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے

پاکستان تحریک انصاف سیاحت کو صنعت کا درجہ دیتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاحت کے عالمی دن پرپیغام

بدھ 26 ستمبر 2018 20:20

ماضی میں سیاحت کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا، نئے پاکستان میں سیاحت کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے
لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ماضی میں سیاحت جیسے اہم شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا، ہم اس شعبے کی پائیدار ترقی کے ذریعے معیشت کو مضبوط کریں گے، سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا وطن پاکستان انتہائی دلکش اور خوبصورت سیاحتی مقامات سے بھرا ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو صنعت کا درجہ دیتی ہے، سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے اور سیاحوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس شعبے کی پائیدار ترقی سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد سیاحت کا فروغ ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانا ،سیاحوں کا تحفظ ، سیاحتی علاقوں کو سہولیات کی فراہمی اور متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہے کہ سیاحت کی صنعت کو قومی معیشت کا انتہائی فعال شعبہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں