سپریم کورٹ ،طبی فضلے سے متعلق از خود نوٹس کیس میں جگہ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کو مہلت

مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، آپ تین ماہ کا وقت گزارنا چاہتے ہیں کہ میں چلا جائوں، ایسے نہیں ہوگا،چیف جسٹس کے ریمارکس

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:09

سپریم کورٹ ،طبی فضلے سے متعلق از خود نوٹس کیس میں جگہ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کو مہلت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے طبی فضلے سے متعلق از خود نوٹس کیس میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت کو مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

فافضل چیف جسٹس نے خبردار کیا کہ اگر مہلت کے باوجود کام مکمل نہ کیا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے بھی وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی، مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ آپ تین ماہ کا وقت گزارنا چاہتے ہیں کہ میں چلا جائوں، ایسے نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں