چیف جسٹس ہمارے لیے انصاف کا راستہ کھولنے کے لیے تیار ہیں، خرم نواز گنڈا پور

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:13

چیف جسٹس ہمارے لیے انصاف کا راستہ کھولنے کے لیے تیار ہیں، خرم نواز گنڈا پور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ہمارے لیے انصاف کا راستہ کھولنے کے لیے تیار ہیں۔چیف جسٹس کو سانحہ کی نئی جے اے ٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹائون پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں مشکلات کے بارے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے وہ کیا جس کا حکم دیا گیا۔ جے ائی ٹی میں سے اختلافی نوٹس غائب کر دیئے گئے۔ پولیس کو فائرنگ کا حکم دینے والے بے نقاب ہونے چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کو روزانہ کی بجائے دو روز بعد کرنے کی درخواست کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں