چیف جسٹس کا حمید لطیف ہسپتال کے باہرپارکنگ ختم کرنے کا حکم

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:52

چیف جسٹس کا حمید لطیف ہسپتال کے باہرپارکنگ ختم کرنے کا حکم
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے حمید لطیف ہسپتال کی پارکنگ کے حوالے سے از خود نوٹس کیس میں ہسپتال کے باہر سڑک پر پارکنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا، فاضل جج نے قرار دیا کہ تمام نجی ہسپتالوں کے باہر پارکنگ ختم کرنے کے حوالے سے بھی حکم جاری کریں گے، عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو ہسپتال کی عمارت کی تعمیر جائزہ لینے کا بھی حکم دیا دوران سماعت ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ 13 منزلہ کمرشل عمارت کی پارکنگ ناکافی ہے، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمرشلائزیشن پالیسی کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں، عدالت نے ہسپتال کی سڑک پر پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں