لاہور ، عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

عابد باکسر نے عدالت سے 10 مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:52

لاہور ، عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی، وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی، عابد باکسر نے عدالت سے 10 مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، عابد باکسر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل جعل سازی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں، دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی کے 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی، وکلاء کی ہڑتال کے باعث فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں