گورنرپنجاب کی اہلیہ نے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کردیا

پودے لگانے کی یہ مہم بارانی زرعی تحقیقاتی ادارے کے تحت چلائی جارہی ہے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:55

گورنرپنجاب کی اہلیہ نے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ کی20لاکھ پودے لگانے کی مہم کے تحت گور نر ہائوس میں ’’ زیتون بلاک ‘‘کا افتتاح کر دیا ‘ بیگم پروین سرور نے پنجا ب یونیورسٹی کے طلباء کے ہمراہ سینکڑوںپودے لگائے ‘لاہور سمیت پنجاب کی6اضلاع میں مختلف مقامات پر پودے لگائے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز گور نر ہائوس لاہور میں بیگم پروین سرور نے گور نر ہائو س لاہور میں بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائر یکٹرمحمد عظیم کے ہمراہ گورنر ہائوس میں زیتون بلاک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز پروفیسر سلیم حیدر‘ڈاکٹر محمد شفیق سمیت پنجاب یونیورسٹی کے طلباء بھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بیگم پروین سرور نے کہا کہ ہم لاہور سمیت پورے پنجاب میں شجر کاری کر رہے ہیں جسکے لیے سرور فائونڈیشن سمیت دیگر تنظیمیں بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں اور اگر ہم نے اس ملک کو ماحولیاتی آلودگی جیسے عذاب سے نجات دلانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ شجرکاری مہم بھی عوام بھی بھر پور شر کت کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا اور ہم ہمیشہ عوام کو ساتھ لیکر چلتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارانی زرعی تحقیقات ادارے کا بیس لاکھ پودے لگانے کی مہم کی جتنی تعر یف کی جائے وہ کم ہیں اور ہم انکو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں