سپریم کورٹ ، بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک چوری معاملہ پر ڈی جی اوقاف کل طلب

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:55

سپریم کورٹ ، بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک چوری معاملہ پر ڈی جی اوقاف کل طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک چوری کا معاملہ پر ڈی جی اوقاف کو کل (اتوار کو )طلب کر لیا۔ فاضل چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ہم نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ اگر ہم نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کس بات کے مسلمان ہیں۔ یہ کسی مسجد سے جوتی چوری کا معاملہ نہیں ہے۔

پتہ نہیں نعلین مبارک کی کیا بے حرمتی ہو رہی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 2002 سے اس حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔ پہلی مرتبہ کی جانے والی تحقیقات میں بھی کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا گیا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درباروں پر غلوں میں جمع ہونے والے چندوں کے حوالے سے کیا رپورٹ ہے۔ پنجاب میں 82 کروڑ روپے چندہ اکٹھا ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت نے کسی کو اوقاف کی وزارت دی ہے۔ جس پر نمائندہ محکمہ اوقاف نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر نہیں ہے معاملات کو ڈی جی اوقاف دیکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں