اوور سیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے تیار

پاکستان کے چاروں صوبوں کی نشستوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کئی ہزار اوورسیز پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 12:43

اوور سیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) پاکستان میں 14 اکتوبر 2018ء کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات کی منفرد بات یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ان انتخابات میں اپنا ووٹ آن لائن کاسٹ کر سکیں گے۔پاکستان میں 36 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اوور سیز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور کئی ہزار اوور سیز پاکستانیوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پنجاب کے 20 اضلاع کے لیے 4465 اوور سیز پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ سندھ کی 3 نشستوں کے لیے 1407, خیبرپختونخوا کی 10نشستوں کے لیے 800 سے زائد جب کہ بلوچستان کی 2نشستوں کے لیے ایک اوور سیز پاکستانی نے ووٹ رجسٹرڈ کروایا۔خیال رہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ رجسٹر کرانے کے لیے 15 ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی،اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ویب سائٹ www.overseasvoting.gov.pk لانچ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جہاں پر پاکستانی اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ آن لائن ووٹنگ سسٹم فول پروف ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران کئی صوبائی اور قومی حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے جن میں الیکشنز کا انعقاد اکتوبر میں کیا جا رہا ہے۔ آن لائن ووٹ ڈالنے کے لیے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوآن لائن ووٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی پروگرام بھی شروع کیا گیا ۔ ان آن لائن انتخابات میں حق رائے دہندگی وہ پاکستانی استعمال کر سکتے ہیں جن کی پہلے سے رجسٹریشن ہو چکی ہے اور اُن کے پاس قومی شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ موجود ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں