نواز شریف سیلیفیاں بنانے پر غصے میں آگئے

پیر 8 اکتوبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سیلیفیاں بنانے پر غصے میں آگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف بغاوت کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنمائوں کی بڑی تعداد عدالت کے اندر اور باہر موجود تھی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے تو نواز شریف سیلیفیاں بنانے والوں پر غصہ میں آگئے اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں